!آپ کے سوالات
جانیے ہمارے تکنیکی ماہرین سے
انسیپیو ایک وسیع الاثر کیڑے مار دوا ہے جو دھان کی فصل میں پتہ لپیٹ اور تنے کی سنڈیوں کے لیے ایک مؤثر، منفرد اور دیرپا حل ہے۔
انسیپیو بزریعہ اسپرے استعمال کیا جاتا ہے۔
پہلا اسپرے: نرسری منتقلی کے 20 دن بعد۔ دوسرا اسپرے: پہلے اسپرے کے 20 دن بعد۔
۱۔ منفرد اور جدید ٹیکنالوجی، جس سے بیک وقت تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی کا مکمل کنٹرول ۲۔ فوری، مؤثر اور دیرپا اثر ۳۔ سرسبز و شاداب اور صحت مند فصل ۴۔ چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
اسپرے کے 20 دن بعد دھان کی فصل برداشت کی جا سکتی ہے۔
یہ علامات عموماً پتہ لپیٹ سنڈی کے حملے کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کی سنڈیاں پتوں پر خوراک حاصل کرتے ہوئے انہیں موڑ یا لپیٹ دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں پتے رول یا فولڈ ہو جاتے ہیں۔
انسیپیو دھان میں تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی دونوں کے مؤثر کنٹرول کے لیے ایک مؤثر انسیکٹی سائیڈ ہے۔ یہ کیڑوں کے حملے کو روک کر فصل کو نقصان سے بچاتا ہے۔
جی ہاں، انسیپیو سفارش کردہ مقدار پر استعمال کرنے سے تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی کا مؤثر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ یہ فصل کو کیڑوں کے نقصان سے محفوظ رکھنے، پودوں کی صحت برقرار رکھنے اور بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
انسیپیو 200 ایس سی اسپرے کے 30 منٹ کے اندر تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی کے خلاف مؤثر کارروائی شروع کر دیتا ہے۔